اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق العالم ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ اسلامی جہموریہ ایران اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہر جارحیت کا ٹھوس اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے آزاد سمندروں میں ایرانی بحریہ کے مشن کے بارے میں کہا کہ یہ بحری مشن مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اس حکم کی تکمیل ہے جو آپ نے اسٹریٹیجک بحریہ کے حوالے سے صادر فرمایا تھا۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے خلیج فارس اور بحرہند کی سلامتی کے لیے ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعاون پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا سمندری علاقہ خطے کے ملکوں کا ہے لہذا اس علاقے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں یہاں سے چلے جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169